44

چیچہ وطنی : امتحانی سنٹر میں درجنوں افراد کا حملہ

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز – 17 فروری 2020، سہیل حبیب مغل) نواحی گاوں 106 سیون آر میں امتحانی سنٹر میں آٹھویں جماعت کے طلباء پر درجنوں افراد کا حملہ ، حملے میں 8 طلباء زخمی ہو گئے ۔ٹی ایچ کیو میں طبی امداد دی گئی، امتحانی مرکز میں نگران نے اپنے ہمراہ گاوں کا ایک غیر متعلقہ لڑکا بھی بلا رکھا تھا۔

دوران پیپر ایک طالب علم پر غیر متعلقہ لڑکے نے تھپڑ مارے ۔ پیپر کے بعد لڑکے نے گاوں والوں کو بلا لیا اور درجنوں افراد نے کمسن طلباء پر تشدد کیا ۔

طلباء کے بازووں، سینے ، چہروں پر زخم آئے ۔ متاثرہ طلباء کا اپنے دیگر طلباء کے ساتھ پریس کلب کے سامنے احتجاج

زخمی طلباء کا تعلق 18بی سیون آر سے ہے۔ تاحال پولیس تھانہ ہڑپہ نے کوئی کاروائی نہیں کی نہ ہی کوئی ملزم گرفتار ہوا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں