435

کرونا الرٹس : پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند رہیں گے

اسلام آباد (ساہیوال نیوز- 13 مارچ 2020) کرونا وائرس کے حوالے سے بلائے گئے قومی سلامتی کمیٹی کے اہم ترین اجلاس میں غیر معمولی فیصلے کیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی نے شرکت کی۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ، دفاع، خارجہ، داخلہ اور قانون کے وزرا بھی شریک ہوئے۔ خیال رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی وبا کے خطرے کے پیش نظر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کرونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ دی اور ملک میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کی سفارش کی۔ سندھ حکومت کی جانب سے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ انہوں نے 31 مئی تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے جن میں سرکاری و نجی سکولز، کالجز ، یونیورسٹیز اور مدارش شامل ہیں، کو 5 اپریل تک بند رکھا جائے گا۔ وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزارت تعلیم 27 مارچ کو صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد چھٹیوں کو جاری رکھنے یا سکول کھولنے کا فیصلہ کرے گی۔

——————————————————————

انٹرٹینمنٹ ویڈیوز کے لیے ہمارا یوٹیوب چینل کری ایٹو ٹی وی سبسکرائب کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں