91

ساہیوال : کرونا وائرس کا ایک مشتبہ مریض ڈی ایچ کیو ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل

ساہیوال (ساہیوال نیوز – 13 مارچ 2020) کرونا وائرس کا ایک مشتبہ مریض ڈی ایچ کیو ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل، ضروری ٹیسٹ اسلام آباد لیبارٹری بجھوا دیئے گئے ہیں. ترجمان ڈی ایچ کیو ڈاکٹر فرخ شہزاد-

تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل اٹلی سے پاکستان آنے والے خرم شہزاد نامی ایک شخص کو کرونا وائرس کی معمولی علامات پر وارڈ میں داخل کر کے علاج شروع کر دیا گیا – مریض ساہیوال کے پاک ایونیو سوسائٹی کا رہائشی ہے – ڈاکٹروں نے مریض کے گھر والوں کو بھی تمام حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے تاہم ان میں وائرس کی کوئی علامات نہیں ہیں –

——————————————————————————

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں