91

ڈرامہ سیریل الف ، قلب مومن کی اندرونی جنگ ختم

السلام علیکم ویوورز، ڈرامہ سیریل الف کی سیکنڈ لاسٹ ایپی سوڈ میں آپ قلب مومن کی ماں حسن جہاں کی کہانی مزید کھل کر سامنے آتی ہے۔ وہ مومنہ کے باپ سلطان سے کہتی ہے کہ اسے اس کےگھر سے غائب ہونے میں مدد دے اور لوگوں کو یہی پتہ چلے کہ اس نے سمندر میں کود کر خود کشی کر لی ہے۔ اس طرح وہ دنیا کی نظروں سے اوجھل ہوتی ہے۔ لیکن اس راز کا صرف مومنہ کے باپ سلطان کو اور قلب مومن کے دادا کو پتہ ہوتا ہے۔
اگلے سین میں سلطان مومنہ کو وہ تمام خط دیتا ہے جو قلب مومن کی ماں اسے بھجوایا کرتی تھی۔ قلب مومن انکشاف کرتا ہے کہ اسے لگتا ہے کہ اس کی ماں نے ماسٹر ابراہیم سے شادی کی تھی۔ اس پر مومنہ سوچ میں پڑ جاتی ہے۔ اسے یاد آتا ہے کہ وہ ماسٹر ابراہیم کو حسن جہاں کی پینٹنگز دینے گئی تھی۔ وہ دوبارہ ماسٹر ابراہیم کے پاس جاتی ہے اور وہ اسے ایک پینٹنگ دیتا ہے جس پر قرآنی آیت لکھی ہوتی ہے۔ جس کا ترجمہ ہوتا ہے کہ اللہ جسے چاہتا ہے چن کے اپنی طرف کھینچ لیتا ہے۔
نیکسٹ ایپی سوڈ میں آپ دیکھیں گے کہ ماسٹر ابراہیم مومنہ کو حسن جہاں کی کہانی سناتا ہے۔ دوسری جانب قلب مومن کا دادا بھی اسے حسن جہاں کے بارے میں بتاتا ہے کہ اس کا کردار سونے کے کاغذ پر لکھنے کے قابل تھا۔ اور وہ نیک تھی۔ یوں قلب مومن کے اندر لگی جنگ ختم ہو جاتی ہے اور اس کا روحانی سفر مکمل ہوتا ہے۔ وہ مومنہ کے ساتھ ماسٹر ابراہیم کے گھر جاتے ہیں لیکن انہیں پڑوسی بتاتا ہے کہ وہ گزشتہ روز انتقال کر گئے۔
ڈرامہ کے آخر میں قلب مومن کہتا ہے کہ یہ کہانی اس کی نہیں ہے بلکہ حسن جہاں کی ہے۔ لیکن مومنہ کہتی ہے کہ حسن جہاں سے حسنہ بننے کے سفر کی کہانی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں