ڈائریکٹرجنرل اینٹی کرپشن پنجاب کا ساہیوال آفس کا دورہ، شہری موبائل ایپ کے ذریعے شکایات درج کرائیں

 ڈائریکٹرجنرل اینٹی کرپشن پنجاب کا ساہیوال آفس کا دورہ، شہری موبائل ایپ کے ذریعے شکایات درج کرائیں

ساہیوال (ساہیوال نیوز – 16 جنوری 2020 – عقیل اشفاق) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ محمد گوہر نفیس نے کہا ہے کہ معاشرے سے بد عنوانی اور رشوت کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے نئی قانون سازی کی جا رہی ہے اوربد عنوانی میں ملوث سرکاری افسران و ملازمین کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جا رہی ہے –

معاشرے سے بد عنوانی کا خاتمہ عوام کی حمایت اور نشاندہی کے بغیر ممکن نہیں جس کے لئے محکمہ نے موبائل ایپ بھی بنائی ہے تا کہ عام آدمی کسی جھجھک کے بغیر شکایت درج کروا سکے –

انہوں نے یہ بات یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شفقت اللہ مشتاق بھی ان کے ہمراہ تھے – انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں سے بد عنوانی ختم کئے بغیر سروس ڈیلوری بہتر نہیں کی جا سکتی اور نہ ہی محکموں کی کارکردگی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے اس لئے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ اوپر کی سطح پر بھی بد عنوانی اور رشوت کے خلاف ایکشن لے رہی ہیں –

ڈائریکٹر جنرل محمد گوہر نفیس نے کہا کہ بلیک میلنگ کی شکایات کے خاتمے کے لئے جن مقدمات میں سرکاری فنڈز کا خردبرد ہو گا ان مقدمات میں مدعی سرکار ہی بنے گی –

ایک سوال کے جواب میں انہو ںنے بتایا کہ اگست2019سے ابتک ریجنل ڈائریکٹوریٹ ساہیوال نے 8 ارب 57 کروڑ30 لاکھ روپے کی ریکارڈ ریکوری کی ہے جس میں ایک کروڑ کی براہ راست ریکوری اور 1646 ایکٹراربوں روپے کی سرکاری املاک کی ریکوری بھی شامل ہے –

اس دوران 1028 شکایات موصول ہوئی جن میں سے 910 پر کارروائی کی جا چکی ہے 69 مقدمات درج کئے گئے 10ریڈ کئے گئے اور 62چالان بھی جمع کروائے گئے –

ایک اور سوال کے جواب میں ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ محمد گوہر نفیس نے کہا کہ ادارے کے کارکردگی میں بتدریج بہتری آ رہی ہے جس کے لئے مزید وسائل بھی فراہم کئے جا رہے ہیں اور حکومت نے پہلی بار مقدمات کی تفتیش کے لئے فنڈز بھی فراہم کئے ہیں تا کہ تفتیش کی غیر جانبداری کو بر قرار رکھا جا سکے –

Saad

https://sahiwalnews.com.pk

سعد رمضان ہمیں ساہیوال و گردونواح کی خبروں سے اپڈیٹ رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے