Home / خبریں / عارفوالا : بیوہ عورت کے دس لاکھ اور گاڑی داماد ہڑپ کر گیا، پولیس انصاف سے انکاری
arifwala news

عارفوالا : بیوہ عورت کے دس لاکھ اور گاڑی داماد ہڑپ کر گیا، پولیس انصاف سے انکاری

عارفوالا : محلہ عید گاہ میں بیوہ اور اسکے بچوں کے ساتھ ظلم کی داستان رقم، پولیس تھانہ سٹی انصاف فراہم کرنے میں ناکام، بے سہارا عورت پر صلح کیلئے دباؤ، بیوہ جمیلہ بی بی کا حصول انصاف کیلئے عدالت سے رجوع۔

تفصیلات کے مطابق محلہ عید گاہ کی رہائشی بیوہ جمیلہ حنیف نے اپنے اوپر ڈھائے جانے والے ظلم کی داستان سناتے ہوئے بتایا کہ اسکا خاوند اسٹیٹ لائف انشورنس میں ملازم تھا جو کچھ عرصہ قبل وفات پاگیا.

میں نے اپنے خاوند کے بھانجے کے ساتھ اپنی بیٹی کی شادی کرکے اپنے اور اپنے بچوں کی کفالت کیلئے اسکو گھر داماد رکھ کر اپنے خاوند مرحوم کی انشورنس پالیسی سے حاصل ہونے والی رقم تقریباً دس لاکھ اور گاڑی اپنے داماد محمد احمد کو کاروبار کیلئے ادھار دے دی.

بعد ازاں گھریلو ناچاقی پر رقم اور گاڑی کی واپسی کا مطالبہ کیا تو محمد احمد نے قتل و سنگین نتائج کی دھمکییاں دینا شروع کر دیں جس پر میں نے اپنے ذہنی معذور بچے سمیت پولیس کے دروازے پر دستک دی لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی، مجبور ہوکر میں نے اپنے اور بچوں کی زندگیوں کو لاحق خطرات سے بچنے کیلئے عدالت سے طرف رجوع کر لیا ہے ۔

بیوہ جمیلہ بی بی نے میڈیا کی وساطت سے، ڈی پی او، آئی جی پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے.

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-777-2161 Email: admin@sahiwalnews.com.pk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے