Home / خبریں / عارف والا : شادی میں مشروب پینے سے کمسن بچی کی ہلاکت کا معاملہ
arif wala news

عارف والا : شادی میں مشروب پینے سے کمسن بچی کی ہلاکت کا معاملہ

عارف والا : شادی میں مشروب پینے سے کمسن بچی کی ہلاکت کا معاملہ، ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمد کمال مان نے انکوائری کا حکم دے دیا.

ڈی ایس پی سرکل غلام محمد اور تحصیلدار غضنفر نوید نے متاثرہ گاؤں 67 ای بی پہنچ کر تمام حالات و واقعات کا جائزہ لیا۔ مشروب پینے سے ایک بچی جاں بحق ہوئی اور تین بچیوں کی حالت نازک ہے ۔

6 سالہ مریحہ فاطمہ دختر قمر عباس، 5 سالہ میشاء دختر اشفاق، چار سالہ سائرہ دختر شبیر اور 6 سالہ فاطمہ دختر خادم حسین کی حالت خراب ہونے پر انہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا تھا۔

تینوں بچیوں کو ساہیوال ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بچیوں کی حالت شادی میں مشروب پینے سے خراب ہوئی۔

ہمارے گاؤں میں شادی تھی اور بچیوں خود ہی دلہن دیکھنے شادی والے گھر چلی گئیں جہاں بچیوں نے بوتلیں پی لیں جس سے انکی حالت خراب ہوئی، متوفیہ بچی مریحہ فاطمہ کے والد قمر عباس کی میڈیا سے گفتگو

جس دوکان سے بوتلیں منگوائی گئیں تھیں وہ دوکاندار موقع سے فرار ہو گیا، دوکان میں موجود مشروبات قبضہ میں لے لئے گئے ہیں، ایس ایچ او تھانہ رانا اجمل سعید

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تجزیہ کے لئے مشروبات کے نمونہ جات حاصل کر لئے۔

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-777-2161 Email: admin@sahiwalnews.com.pk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے