چیچہ وطنی: اسسٹنٹ کمشنر کی کھلی کچہری میں عوام کی عدم دلچسپی

 چیچہ وطنی: اسسٹنٹ کمشنر کی کھلی کچہری میں عوام کی عدم دلچسپی

چیچہ وطنی میں اسسٹنٹ کمشنر کی کھلی کچہری میں لوگوں کی عدم دلچسپی، اس بارے میں لوگوں سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ڈی سی صاحب کے حکم کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر صاحب لوگوں کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رھے،

لوگ تذبذب کا اور مایوسی کا شکار ہیں. ایسا لگتا ھے کہ ڈی سی صاحب خود بھی اس معاملے میں دلچسپی نہیں رکھتے، لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ ڈی سی صاحب کے حکم کے باوجود ایسا کیسے ھو سکتا ھے کہ اسسٹنٹ کمشنر لوگوں کے مسائل حل نہ کروائیں.

بہت سے معاملات میں لوگ عدالتی حکم کے باوجود خوار ھو رھے ھیں لہذا ھمارا مطالبہ ھے کہ ڈی سی صاحب خود ذاتی طور پر ھمارے مسائل کو حل کریں.

اہلیان چیچہ وطنی کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی محمد عابد کلیار منی پٹرول پمپس کو بند کروائیں لیکن وہ اس میں مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں۔

علاوہ ازیں انتظامیہ کیطرف سے عوام الناس کو کھلی کچہری کی باقاعدہ اطلاع بھی نہیں دی جاتی۔ بہت سے لوگ معلومات کے لیے صحافیوں کو فون کرتے ہیں.

Saad

https://sahiwalnews.com.pk

سعد رمضان ہمیں ساہیوال و گردونواح کی خبروں سے اپڈیٹ رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے