نویں جماعت کے امتحان میں 41 نمبر لینے والے طالبعلم پر دوستوں نے انعامات کی بارش کردی

 نویں جماعت کے امتحان میں 41 نمبر لینے والے طالبعلم پر دوستوں نے انعامات کی بارش کردی

ساہیوال (ساہیوال نیوز) اب تک یہی سنتے آئے ہیں کہ امتحان میں کم نمبر آئیں تو گھر والوں سے مار تو پڑتی ہی ہے ساتھ ہی بندہ دوستوں میں بھی ذلیل ہو کر رہ جاتا ہے لیکن ساہیوال کے نوجوانوں نے اس روایت کو یکسر بدل کر رکھ دیا۔

گورنمنٹ ہائی سکول ساہیوال کے محمد حمزہ نامی ایک طالبعلم نے نویں جماعت کے امتحان میں سب کم نمبر حاصل کیے تو دوستوں نے اسے خوب انعام و اکرام سے نوازا۔ ساہیوال بورڈ کے سالانہ امتحان میں 41 نمبر لینے والے محمد حمزہ کو اس کے دوستوں نے لگ بھگ اس کے قد برابر ٹرافی اور دیگر انعامات سے نوازا۔

محمد حمزہ ولد محمد ارشد کے دوستوں المعروف لاسٹ بنچ ایسوسی ایشن نے ان کو ایک شاندار انعام سے نوازا اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ہیں جس پر لوگوں کے دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔

Arshad Farooq

https://sahiwalnews.com.pk

ارشد فاروق بٹ ایک نجی کالج میں لیکچرار ہیں اور ہمیں تعلیم سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے