چیچہ وطنی بائی پاس موت بانٹنے لگا، غیرقانونی یو ٹرن پر اے سی بس اور موٹر سائیکل میں تصادم

 چیچہ وطنی بائی پاس موت بانٹنے لگا، غیرقانونی یو ٹرن پر اے سی بس اور موٹر سائیکل میں تصادم

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز – 10 جنوری 2020) چیچہ وطنی بائی پاس پر بنائے گئے غیر قانونی یوٹرن پراے سی بس اور موٹر سائیکل میں تصادم ، بچے سمیت تین افرد شدید زخمی۔

ریسکیو1122 نے فوری امدادی کاروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی منتقل کیا۔ جہاں پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

زخمی ہونے والے افراد کا تعلق نواحی گاﺅں 111بارہ ایل سے ہے اور زخمیوں میں رانا دلاور ولد رانا عارف ایک عورت اور بچہ شامل ہیں۔

پولیس نے مسافر بس LES-5255 اور موٹر سائیکل SLN-1602 کو تحویل میں لیکر قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی بائی پاس پر نیشنل ہائی وے کی لاپرواہی سے آئے روز غیر قانونی یوٹرن پر حادثات میں انسانی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے۔ اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ.

واضح رہے کہ چیچہ وطنی بائی پاس بغیر سکیورٹی پروٹوکولز پورے کیے شہری آبادی کے وسط میں بنایا گیا ہے جسے شہری آبادی محض ایک لنک روڈ کے طور پر استعمال کرتی ہے جس سے حادثات میں اضافہ ہوا ہے. رہی سہی کسر غیر قانونی یوٹرنز نے پوری کر دی ہے. شہریوں کا مطالبہ ہے کہ بائی پاس کو اس کی اصل جگہ شہر سے باہر منتقل کیا جائے تاکہ حادثات میں کمی لائی جا سکے.
اپڈیٹ :
چند گھنٹے پہلے چیچہ وطنی بائی پاس پر ہونے والا حادثے میں زخمی موٹرسائیکل ڈرائیور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔

Saad

https://sahiwalnews.com.pk

سعد رمضان ہمیں ساہیوال و گردونواح کی خبروں سے اپڈیٹ رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے