چیچہ وطنی : مقدمہ قتل کا فیصلہ، عدم ثبوت پرملزم بری

 چیچہ وطنی : مقدمہ قتل کا فیصلہ، عدم ثبوت پرملزم بری

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز – 15 دسمبر 2020 – اعجاز خان) چیچہ وطنی ماڈل کورٹ کے جج رانا خلیل احمد خاں ایڈیشنل سیشن جج نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا، عدم ثبوت پرملزم بری، ملزم کی جانب سے پیروی سرور جاوید چوہدری ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کی.

تفصیلات کے مطابق تھانہ اوکانوالہ بنگلہ کے نواحی گاؤں 51 بارہ ایل میں پرانی رنجش پر ملزم محمد طارق پر الزام تھا کہ اس نے اسی گاؤں کے رہائشی محمد خالد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا جس کے بعد ملزم فرار ہو گیااشتہاری ہو گیا جس کے بعد پولیس نے اشتہاری ملزم کو ٹریس کر کے اس کو عدالت میں پیش کیا.

جرم ثابت نہ ہو نے پرعدالت نے ملزم کو باعزت بری کر دیا، ملزم کی جانب سے پیروی سرور جاوید چوہدری ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کی.

Saad

https://sahiwalnews.com.pk

سعد رمضان ہمیں ساہیوال و گردونواح کی خبروں سے اپڈیٹ رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے