Home / اردو کالمز / چوہدری سعید احمد گجر ، سیاست چیچہ وطنی کا روشن باب بند ہوا
x mna ch saeed gujjar died

چوہدری سعید احمد گجر ، سیاست چیچہ وطنی کا روشن باب بند ہوا

تحریر: ارشد فاروق بٹ
ایک عظیم انسان، عہد ساز شخصیت، تابناک ماضی کی یادوں کے ساتھ باغ عدم سدھار گیا۔ “یقین نہیں آتا، کہیں یہ خبر فیک تو نہیں؟” یہ وہ الفاظ تھے جو اکثر قارئین نے ہمارے پیج پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھے۔ سوشلستان پر ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ آئیے نظر ڈالتے ہیں ان کے سیاسی کیرئر پر۔

چودھری سعید احمد گجر نے 1970 کی دہائی میں سیاست کا آغاز گراس روٹ لیول سے کونسلر منتخب ہو کر کیا۔ اس کے بعد انھوں نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا اور کامیاب ٹھہرے ۔ وہ دو ادوار میں چھ سال تک کے عرصے کیلئے ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر رہے ۔

1985 کے غیر جماعتی انتخابات میں ایم پی اے منتخب ہوئے ۔ اس کے بعد مسلم لیگ نواز کے ٹکٹ پر 1988 میں مسلسل دوسری بار ایم پی اے منتخب ہوئے۔ تیسری بارمسلم لیگ ن کے ہی ٹکٹ پر 1997 میں ایم پی اے منتخب ہوئے ۔

اپنے تین صوبائی ادوار میں پارلیمانی سیکرٹری رہے ۔ جس کے بعد 2002 میں مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر فاروق خان لغاری کی چھوڑی ہوئی سیٹ پر ضمنی انتخابات میں این اے 163، جو کہ اب حلقہ این اے 149 میں ضم ہو چکا ہے، ایم این اے منتخب ہوئے اور چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی آف ریونیو رہے۔

ان کے اس پانچ سالہ دور میں کسووال شہر کے ساتھ 25 دیہات میں سوئی گیس دینا ان کا بڑا کارنامہ تھا ۔

2008 کے الیکشن میں انہوں نے این اے 163 سے آزاد حیثیت سے حصہ لیا تاہم کامیاب نہ ہوسکے۔ ان کے حاصل کردہ ووٹ 17 ہزار 7 سو 8 تھے۔

جواں سال بیٹے کی موت نے ان پر گہرے اثرات چھوڑے اور وہ آہستہ آہستہ سیاست سے کنارہ کش ہو گئے۔

2013 کے انتخابات میں انہوں نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا لیکن مسلم لیگ ن کی سپورٹ کی۔

2018 کے الیکشن میں چوہدری سعید گجر نے پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دیا اور مشاورتی اجلاس میں اہلیان علاقہ کی فرمائش پر ایم این اے رائے مرتضی اقبال کی کمپین کا اعلان کیا۔

امید ہے ایم این اے رائے مرتضی اقبال ان کی رحلت کے بعد ان کے گاوں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے اور گاوں کی تعمیر و ترقی کے لیے کیے گئے وعدوں کا پاس کریں گے۔

آج ان کی وفات پر ان کے آبائی گاوں کی فضا سوگوار ہے۔ چیچہ وطنی ایک ایسے رہنما سے محروم ہو گیا جس نے محدود وسائل میں پاکستان کے سیاسی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-777-2161 Email: admin@sahiwalnews.com.pk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے