تھانہ سٹی ساہیوال میں چوری کی واردات

 تھانہ سٹی ساہیوال میں چوری کی واردات

ساہیوال (ساہیوال نیوز – 10 جنوری 2019) ساہیوال پولیس اپنے ہی تھانہ میں غیر محفوظ، تھانہ سٹی میں چوری کی واردات۔ ریسکیوانچارج سرکاری جوتوں سے ہاتھ دھوبیٹھا۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر اللہ دتہ تھانہ کی مسجد میں نماز ادا کر رہاتھا۔ نامعلوم چور سرکاری بوٹ لے اڑا۔ انسپکٹر اللہ دتہ نے یہ بوٹ چند روز قبل چار ہزار پانچ سو میں خریدے تھے.

جوتوں کی تلاش میں ناکامی پر جھنجھلاتے ہوئے چوھدری اے۔ ڈی نامعلوم چور کی شان میں قصیدے پڑھتے رہے۔ تھانہ سٹی کا عملہ چوہدری اے۔ ڈی کو تسلیاں دیتا رہا۔ اے ڈی چوھدری کے مطابق چند روز قبل 4500 روپے میں نئے بوٹ خریدے تھے۔ متاثرہ انسپکٹر نے اپنے کسی دوست سے فون پر جوتے بھجوانے کو کہا جو پہن کر وہ تھانے سے روانہ ہوگئے۔

Saad

https://sahiwalnews.com.pk

سعد رمضان ہمیں ساہیوال و گردونواح کی خبروں سے اپڈیٹ رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے