سانحہ ساہیوال پر دو روز میں دوبارہ بریفنگ لوں گا، عثمان بزدار

 سانحہ ساہیوال پر دو روز میں دوبارہ بریفنگ لوں گا، عثمان بزدار

سانحہ ساہیوال نے پوری قوم کو غمزدہ کردیا ہے، اس سانحے پر حکومت پنجاب کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔ تاہم حکومتی رہنماوں اور پولیس افسران کی جانب سے بار بار موقف بدلنے کی وجہ سے معاملہ عوام کی نظروں میں مشکوک ہو چکا ہے اور عوام یہ بات سوچنے پر مجبور ہیں کہ حکومت اس معاملے کو سردخانے کی نذر کرنا چاہتی ہے۔

https://youtu.be/UxB7l1RV7_0

اس حوالے سے جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ منظر عام پر آچکی ہے جبکہ مزید تفتیش ابھی جاری ہے ، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ جبکہ سانحے کے متاثرین نے جے آئی ٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔
سست روی سے جاری اس تفتیش میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ دو روز میں وہ سانحہ ساہیوال پر دوبارہ بریفنگ لیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دو افسران اور پانچ اہلکاروں کے خلاف انضباطی کاروائی کی جا رہی ہے۔

Saad

https://sahiwalnews.com.pk

سعد رمضان ہمیں ساہیوال و گردونواح کی خبروں سے اپڈیٹ رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے