کامسیٹس یونیورسٹی ساہیوال کیمپس میں نئے طلباوطالبات کے لیے اورینٹیشن کی تقریب

 کامسیٹس یونیورسٹی ساہیوال کیمپس میں نئے طلباوطالبات کے لیے اورینٹیشن کی تقریب

ساہیوال (ساہیوال نیوز – 31 جنوری 2020 – عقیل اشفاق) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، ساہیوال کیمپس میں نئے آنے والے طلبا و طالبات کے لیے اورینٹیشن کی تقریب ہوئی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت تھے جبکہ تقریب میں نئے طلبا و طالبات، والدین، ہیڈ آف ڈپارٹمنٹس اور فکیلٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ہیڈ آف ڈپارٹمنٹس نے طلبا و طالبات کو اپنے اپنے ڈپارٹمنٹس کا تعارف کروایا جس کے بعد مرکزی تقریب میں کیمپس ڈائریکٹر نے طلبا و طالبات اور والدین سے ملاقات کی۔

پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت نے طلبا و طالبات اور والدین کو خوش آمدید کہا اور ان کے والدین کو اس بات کی ضمانت دی کہ بہترین عالمی رینکنگ کی حامل اس یونیورسٹی میں ان کے بچوں کا مستقبل محفوظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے قیام کے بعد سے قلیل مدت میں کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد پاکستان کی نمبر ون یونیورسٹی کی رینکنگ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، ساہیوال کیمپس میں عالمی معیار کی تعلیم کے ساتھ ساتھ سکالرشپس کے ذریعے تعلیم مکمل کرنے میں طلبا و طالبات کی بھرپور رہنمائی کی جاتی ہے۔ اس موقع پر طلبا و طالبات کو کیمپس کے وزٹ کے ساتھ ساتھ منٹگمری میوزیم کا دورہ بھی کروایا گیا۔

طلبا و طالبات اور والدین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے یونیورسٹی کے ماحول، معیارِ تعلیم اور حفاظتی اقدامات کو بھرپور طریقے سے سراہا۔

ساہیوال و گردونواح کی ویڈیوز کے لیے ہمارا یوٹیوب چینل سٹی فورٹی سبسکرائب کریں.
city 40 youtube

Saad

https://sahiwalnews.com.pk

سعد رمضان ہمیں ساہیوال و گردونواح کی خبروں سے اپڈیٹ رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے