Home / خبریں / ساہیوال : علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی خزاں سمسٹر کے داخلے جاری
daily sahiwal news

ساہیوال : علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی خزاں سمسٹر کے داخلے جاری

ساہیوال نیوز : علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں خزاں 2019 سمسٹر کے داخلے جاری ہیں جنہیں طلباءو طالبات کی سہولت کیلئے پہلی بار دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔
شیڈول کے مطابق پی ایچ ڈی ،ایم ایس ،ایم فل اور بی ایس پروگرامز کے داخلے 19 اگست جبکہ میٹرک ،انٹر میڈیٹ ،درس نظامی اور سرٹیفیکیٹ کورسز کے داخلے 4 ستمبر تک جاری رہیں گے ۔ یہ بات یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر چوہدری ذوالفقار علی نے ایک پریس ریلیز میں بتائی ۔

انہوں نے بتایا کہ داخلے کیلئے پراسپکٹس ریجنل آفس سے ہفتے کے تمام دن بشمول اتوار حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق بی اے / بی ایس سی اور ایم اے/ ایم ایس سی میں داخلے ختم کر کے بی ایس پروگرام میں داخلوں کا آغاز کر دیا ہے جس سے طلباءو طالبات کو زیادہ بہتر کورسز دستیاب ہونگے ۔چوہدری ذوالفقار علی نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم بی اے / بی ایس سی کے طلبا ءو طالبات کو ماسٹرز پروگرام میں داخلے کی سہولت دستیاب رہے گی جبکہ بی ایڈ پروگرام میں داخلے یکم ستمبر سے15 اکتوبر تک ہوں گے ۔

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-777-2161 Email: admin@sahiwalnews.com.pk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے