Home / خبریں / دیپالپور : دو نوجوانوں کی لڑکے سے بدفعلی کی کوشش، ویڈیو بھی بناتے رہے
depalpur news

دیپالپور : دو نوجوانوں کی لڑکے سے بدفعلی کی کوشش، ویڈیو بھی بناتے رہے

دیپالپور کے نواحی گاؤں بونگہ خان سنگھ میں دو ملزمان کی نوجوان سے بد فعلی کی کوشش، نوجوان چارہ کاٹ رہا تھا، ملزمان موٹر سائیکل پر زبر دستی اٹھا کر لے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن منڈی احمد آباد کے علاقے بونگہ خان سنگھ میں حبیب اللہ کا جواں سالہ بیٹا سمیع اللہ مویشیوں کے لیے چارہ کاٹ رہا تھا کہ بااثر افراد منگت علی اور عمر دراز ملزمان سمیع اللہ کوموٹر سائیکل پر زبردستی بٹھا کر کھوہ چوہدری افتخار پرلے گئے جہاں انہوں نے سمیع اللہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس سے زبردستی بد فعلی کرنے کی کوشش کی ساتھ میں ہاتھ باندھ کر زبردستی کپڑے اتار کر برہنہ کر دیا اور ویڈیو بھی بناتے رہے ۔

سمیع اللہ کے شور واویلا کرنے پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ منڈی احمد آباد نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-777-2161 Email: admin@sahiwalnews.com.pk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے