بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کے لیے ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت اجلاس

 بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کے لیے ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت اجلاس

ساہیوال (سٹی فورٹی ، 31 جنوری 2020 ، عقیل اشفاق) قائم مقام ڈپٹی کمشنر سید اسد رضاکاظی نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی کمیشن نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرکے ان کا اعتماد حاصل کر لیا ہے اور اب پاکستانی بھائیوں کی طرف سے ملک میں سرمایہ کاری کا راہ ہموار ہو گئی ہے –

کمیشن نے دن رات محنت کر کے سالوں سے زیر التواء جائیدادوں اور دھوکہ دہی کے مقدمات کو خوش اسلوبی سے حل کیا جس کے دوررس نتائج بر آمد ہونگے –

انہوں نے یہ بات ضلعی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی 7شکایات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور دو پر فیصلہ کرکے انہیں ریلیف دیا گیا –

اجلاس میں ضلعی چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیشن کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی – انہوں نے محنت مزدوری کے لئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے خون پسینے کی کمائی پر ناجائز قبضوں اور جائیدادوں کے تنازعوں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان زر مبادلہ بھیجنے والے ان محب وطن پاکستانیوں کو در پیش مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کر رہے ہیں اور ایسا نظام وضع کیا جا رہا ہے کہ وہ بلا خوف و خطر ملک میں سرمایہ کاری کر سکیں –

انہوں نے ساہیوال کمیٹی کی شاندار کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور بتایا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے جس کے لئے متواتر اجلاسوں کے انعقاد کو بھی یقینی بنایا گیاہے –

ساہیوال و گردونواح کی ویڈیوز کے لیے ہمارا یوٹیوب چینل سٹی فورٹی سبسکرائب کریں.
university of sahiwal

Saad

https://sahiwalnews.com.pk

سعد رمضان ہمیں ساہیوال و گردونواح کی خبروں سے اپڈیٹ رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے