ڈسٹرکٹ ہائی سکولز ٹورنامنٹ کی کمپریہنسو سکول میں تقریب تقسیم انعامات

 ڈسٹرکٹ ہائی سکولز ٹورنامنٹ کی کمپریہنسو سکول میں تقریب تقسیم انعامات

ساہیوال نیوز: ڈسٹرکٹ ہائی سکولز ٹورنامنٹ ساہیوال 2018-19 کے کامیاب انعقاد کے بعد تقریب تقسیم انعامات کی تقریب گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائی سکول ساہیوال میں منعقد ہوئی۔

جس کے مہمان خصوصی میاں ذوالفقار علی چیف ایگزیکٹو آفیسر و ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ساہیوال، گیسٹ آف آنر میڈم فوزیہ اعجاز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ساہیوال، گیسٹ آف آنر ذوالفقار علی چیئرمین ثانوی و اعلی ثانوی بورڈ ساہیوال ، عہدے دار ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن و پرنسپل صاحبان ،فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

District education officer sahiwal

اس موقع پر ذوالفقار علی سی ای او کا کہنا تھا کہ کوئی بھی معاشرہ صحت مند افراد اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے بنا ادھورا ھے ۔

اس کے ساتھ تمام ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز کے پرنسپل صاحبان کو کہا کہ سکولوں میں کھیلوں کے انعقاد اور فروغ کو یقینی بنایا جائے تا کہ صحت مند معاشرے کا قیام وجود میں آ سکے ۔

بعد ازاں ضلعی سطح پر اول اور دوم آنے والی ٹیموں کے کھلاڈیوں کو ٹرافیاں شرٹس اور سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا۔

آخر میں فزیکل ٹیچرز اور ٹیکنیکل آفیشلز میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

District education officer sahiwal

سی ای او ذوالفقار نے فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز کی کارکردگی کو خوب سراہا اورظہیر احمد فاروقی اور باقی فزیکل ٹیچرز کے ساتھ گھل مل گئے اور کھیلوں کے متعلق ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے رہے۔

Arshad Farooq

https://sahiwalnews.com.pk

ارشد فاروق بٹ ایک نجی کالج میں لیکچرار ہیں اور ہمیں تعلیم سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے