Home / تعلیم / گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول میں جشن آزادی کی تقریبات
chichawatni news

گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول میں جشن آزادی کی تقریبات

چیچہ وطنی : گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول چیچا وطنی میں یومِ آزادی و یومِ یکجہتئِ کشمیر کی تقریبات، پرچم کشائی، ریلی اور کیک کاٹنے کا اہتمام.
پاکستان کے 72ویں یومِ آزادی کو یومِ یکجہتیِ کشمیر کے طور پر گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول چیچا وطنی میں بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔
سکول کے پرنسپل لیاقت علی نوید اورمہمانِ خصوصی ریاض احمد ظہیر جوئیہ ڈپٹی ڈی ای او مردانہ چیچا وطنی نےپرچم کشائی کی۔ جس کے بعد گورنمنٹ ایم سی مڈل سکول نمبر 1 چیچا وطنی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تلاوت، نعت، ملی نغمے اور تقاریر کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت علی نوید اور ریاض احمد ظہیر جوئیہ نے یومِ آزادی کی اہمیت اور کشمیری مسلمانوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کے بارے میں حاضرین کو بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجی جوان ملی جوش و جذبہ سے سرشار سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہیں اور اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اس ملکِ عزیز کی حفاظت کر رہے ہیں۔ کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ ہے۔ ہم کشمیریوں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ تقریب میں ڈپٹی ہیڈ ماسٹر رانا عابد علی خاں، ڈپٹی ڈی ای او زنانہ ڈاکٹر راشدہ جبیں، اے ای اوز فوزیہ انور، ابوذر عبدالرحمٰن، عمر فاروق، عثمان، جواد شریف اور ایم سی ماڈل ہائی سکول کے تمام سٹاف نے بھی شرکت کی۔

تقریب کے بعد شرکاء نے ایک ریلی نکالی جس میں لیاقت علی نوید نے محکمہ تعلیم ساہیوال کے سیکنڈری ونگ کی نمائندگی کی۔ ریلی کا اختتام پریس کلب چیچا وطنی پہنچ کر ہوا۔ بعد ازاں گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول چیچا وطنی میں آزادی کیک کاٹا گیااور وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی اور کشمیری مسلمانوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعاکی گئی۔

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-777-2161 Email: admin@sahiwalnews.com.pk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے