گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج ساہیوال کا 7 واں کانووکیشن

 گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج ساہیوال کا 7 واں کانووکیشن

ساہیوال (ساہیوال نیوز – 15 جنوری 2020 – کالج انتظامیہ سے) بزدار حکومت صوبے میں اعلی تعلیم کے فروغ اور نوجوا ن نسل کو مستقبل کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے تیار کرنے کے لئے تمام ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے جس میں کالجز میں اساتذہ کی کمی دور کرنا، طلبا وطالبات کو اضافی سہولیات کی فراہمی، بی ایس پروگرام کے اجراء اور پیپر مارکنگ کے نظام میں تبدیلی شامل ہے تا کہ ڈگری ہولڈر طلبا و طالبات وقت کی ضرورت کے مطابق تعلیم اور تربیت حاصل کر سکیں –

یہ بات ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب طلحہ حسین فیصل نے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج ساہیوال کے 7ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ایم اے /ایم ایس سی اور بی ایس پروگرام کے 301 ڈگری ہولڈرز کو اسناد اور میڈلز دیئے گئے –

تقریب میں ڈی پی آئی کالجز پنجاب چوہدری جہانگیراحمد، کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ممتاز احمد، وائس چانسلر پروفیسر رانا محمد اکرم کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان، فکیلٹی ممبران، والدین اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی-

انہو ں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزادر کے ویژن کے مطابق تعلیم نظام میں بہتری کے لئے دورس اقدامات اٹھائے ہیں جن میں نصاب میں بہتری اور امتحانی نظام میں اصلاحات قابل ذکر ہیں –

کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ممتاز نے کالج میں نصابی و ہم نصابی کامیابیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور بتایا کہ طلبا و طالبات کی طرف سے داخلوں کے بے پناہ دباؤکے سبب بی ایس پروگرام کی ایوننگ کلاسز کیاجراکے ساتھ ساتھ تین نئے شعبے بھی شروع کئے جا رہے ہیں –

انہوں نے بتایا کہ کالج نے پچھلے 10 سالوں میں یونیورسٹی کے ایم ایس /ایم ایس سی امتحانات میں 27گولڈ، 24 سلور اور 26 برونز میڈل حاصل کئے جو ایک ریکارڈ ہے –

انہو ں نے مزید بتایا کہ کالج میں میں 2010 سے بی ایس پروگرام کامیابی سے جاری ہے تا ہم اکیڈمک سٹاف کی کمی کی وجہ سے کالج انتظامیہ کو شدید مشکلات در پیش ہیں –

کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ممتاز احمدنے سوئمنگ پول کی مرمت،کالج کی سڑکوں کی از سر نو تعمیر،نئے اکیڈمک بلاک اور ملٹی پر پز ہال کی تعمیر کا مطالبہ کیا –

اس سے پہلے ایم اے /ایم ایس سی کے سیشنز 2005-07 سے2008-09اور بی ایس پروگرام کے سیشنز 2010-14سے2011-16کے طلبا و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں –

کاونوکیشن میں سال 2019کے بہترین اساتذہ پروفیسر ڈاکٹر محمد جمیل، پروفیسر غلام قادر، پروفیسر محمد احمد، پروفیسر ریحان احمد، پروفیسر محمد رفیق اور پروفیسر سید حسنین محسن کاظمی کو شیلڈز دی گئیں –

Arshad Farooq

https://sahiwalnews.com.pk

ارشد فاروق بٹ ایک نجی کالج میں لیکچرار ہیں اور ہمیں تعلیم سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے