حلقہ ارباب ذوق چیچہ وطنی کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس

 حلقہ ارباب ذوق چیچہ وطنی کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز – 24 فروری 2020 – سلمان بشیر) حلقہ ارباب ذوق چیچاوطنی کا ہفتہ وار اجلاس بروز اتوار شام 4 بجے گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہاٸی سکول چیچاوطنی میں منعقد ہوا۔

جس کی صدارت ڈاکٹر شبیر جان (ہیڈ آف ادبیات انگلش، یونیورسٹی آف ساہیوال) نے کی۔

پروفیسر شاہد رضوان نے انشائیہ "ناک” پیش کیا جس پر حاضرین نے اپنی تنقیدی آراء پیش کیں اور انشائیہ کو کامیاب قرار دیا۔

بعد ازاں شعری نشست میں ساہیوال کے معروف شاعر ذیشان بلوچ اور چیچہ وطنی سے اکرام الحق سرشار اور سلمان بشیر نے اپنا کلام سنایا۔

واضح رہے کہ حلقہ ارباب ذوق چیچہ وطنی کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس ہر اتوار کو منعقد کیا جاتا ہے جس میں مضافات سے مصنفین اپنی تحریریں پیش کرتے ہیں۔ حلقہ شہر میں ادب کی ترویج کے لیے کوشاں ہے۔

Saad

https://sahiwalnews.com.pk

سعد رمضان ہمیں ساہیوال و گردونواح کی خبروں سے اپڈیٹ رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے