Home / خبریں / ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن ضلع ساہیوال کے سالانہ انتخابات مکمل
e-transfer 2019

ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن ضلع ساہیوال کے سالانہ انتخابات مکمل

لیاقت علی نوید پرنسپل گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول چیچہ وطنی بلا مقابلہ صدر منتخب ، جبکہ نوید عظمت سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول 106 نائن ایل ساہیوال جنرل سیکرٹری منتخب۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز 28 جولائی ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن ضلع ساہیوال کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے کسی بھی عہدہ پر ایک سے زائد امیدوار نے مقابلے کیلئے کاغذات جمع نہیں کروائے ۔

تمام امیدواران بلا مقابلہ منتخب ہوئے جن میں یسین خان بلوچ سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول محمد پور ساہیوال ، عرفان اللہ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول شیخ طیب چیچہ وطنی ، ضیاالا حمد ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول 9 چودہ ایل چیچہ وطنی ، محمد طاہر سلیم سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول اربن ایریا ساہیوال ، ارمغان جاوید ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول 7 گیارہ ایل چیچہ وطنی ، محمد جاوید اختر سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول 111نائن ایل ساہیوال تھے ۔

ریٹرنگ آفیسر حاجی محمد اکرم نے تمام بلا مقابلہ منتخب عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-777-2161 Email: admin@sahiwalnews.com.pk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے