بھارتی ہیکرز نے محکمہ ہائر ایجوکیشن آزاد کشمیر کی ویب سائٹ ہیک کرلی

 بھارتی ہیکرز نے محکمہ ہائر ایجوکیشن آزاد کشمیر کی ویب سائٹ ہیک کرلی

آزاد کشمیر: بھارتی ہیکرز نے محکمہ ہائر ایجوکیشن آزاد کشمیر کی ویب سائٹ ہیک کرلی، ویب سائٹ پر بھارتی ہیکرز نے بھگت سنگھ کی تصویر اور پیغام لگا دیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف ادارے بھارتی ہیکرز کی زد میں ہیں اور بھارتی ہیکرز کی جانب سے مختلف اداروں کی ویب سائٹس ہیک کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

اس سے قبل 16 فروری کو بھارتی ہیکرز نے وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر بھی حملہ کیا تھا اور پاکستانی دفتر خارجہ کو کئی ممالک سے ویب سائٹ اوپن نہ ہونے کی شکایات موصول ہوئیں۔
دفتر خارجہ کی ویب سائٹ ہیک ہونے کے فوری بعد ہی پاکستان حکام نے ویب سائٹ دوبارہ بحال کر دی تھی۔ ویب سائٹ پر وزیر اعظم عمران خان کا پروفائل اڑا دیا گیا تھا۔

Arshad Farooq

https://sahiwalnews.com.pk

ارشد فاروق بٹ ایک نجی کالج میں لیکچرار ہیں اور ہمیں تعلیم سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے