Home / خبریں / حجرہ شاہ مقیم : ایک ہی رات میں ڈکیتیوں کی ہیٹ ٹرک
hujra news

حجرہ شاہ مقیم : ایک ہی رات میں ڈکیتیوں کی ہیٹ ٹرک

حجرہ شاہ مقیم (فہیم احمد غوری سے) حجرہ شاہ مقیم میں ڈاکوؤں کی نے ایک رات میں ڈکیتیوں کی ہیٹ ٹرک کر لی، لاکھوں لوٹ کر فرار، مزاحمت ایک شخص زخمی،مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم میں درجن بھر مسلح ڈاکوؤں نے گزشتہ رات ارشاد کالونی کو ٹارگٹ بنا کر تین گھر لوٹ لیے، ڈاکوؤں نے عارف کے گھر سے 4 لاکھ37ہزار روپے اور6تولے طلائی زیورات لوٹ لئے، دوسری واردات کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے یونس نامی شخص کو شدید زخمی کر دیااور اسکے گھر سے دو لاکھ روپے تین تولے سونا لوٹ لیا، تیسری واردات میں فرحان انصاری کے گھر سے دس ہزار روپے دو موبائل فون اوردیگر قیمتی سامان لوٹ کرنامعلوم مسلح ڈاکو کامیاب وارداتوں کے بعد اطمینان سے فرارہو گئے،
اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی دیپالپور اور حجرہ پولیس نے مو قع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں، پولیس ذرائع کے مطابق کھوجی کتوں کے ذریعے ڈاکوؤں کے ٹھکانے کا سراغ لگا لیا گیا ہے جلد ڈاکوؤں تک پہنچ کر انہیں قانون کی گرفت میں لے لیا جائے گا۔

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-777-2161 Email: admin@sahiwalnews.com.pk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے