Home / خبریں / حجرہ شاہ مقیم : بین الاضلاعی ڈکیت پولیس مقابلے میں ہلاک
hujra shah muqeem okara
Read latest hujra shah muqeem news updates

حجرہ شاہ مقیم : بین الاضلاعی ڈکیت پولیس مقابلے میں ہلاک

حجرہ شاہ مقیم (فہیم احمد غوری سے) بدنام زمانہ بین الاضلاعی ڈکیت اور سفاک قاتل تنی ڈاکو پولیس مقابلہ میں ہلاک، چھینی گئی موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد، پولیس ذرائع
تفصیلات کے مطابق بدنام زمانہ ڈکیت اور سفاک قاتل تنویرعرف تنی کمبوہ پولیس کے ساتھ مبینہ کراس فائرنگ میں ہلاک ہو گیا، چھینی گئی موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد، مارے گئے ڈاکو نے چند روز قبل دوران ڈکیتی مزاحمت پر ایک تاجر کو دوکان میں قتل کر دیا تھا۔

تھانہ حویلی لکھا کی پولیس گزشتہ رات نواحی گاؤں کھرپہ کے قریب گشت کررہی تھی کہ موٹر سائیکل پر سواردو مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیاجس پر رکنے کی بجائے ملزمان نے موٹرسائیکل بھگا لی، پولیس پارٹی نے ان کا تعاقب کیا تو ملزمان نے ماتاں والا پھاٹک کے قریب پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں پولیس پارٹی نے بھی فائر کیے، کچھ دیر بعد فائرنگ رکی تو پولیس پارٹی نے حفاظتی جیکٹ اور سرچ لائٹ کی مددسے ملزمان کی تلاش کی تو تھوڑے فاصلے پر ایک کس اسم ومسکن نامعلوم ڈاکو کی نعش پڑی تھی.

نعش کے قریب سے ایک عددکلاشنکوف، 5گولیاں اور موٹرسائیکل بلانمبری برآمد ہوئی جس کو پولیس نے قبضہ میں لے لیا، جبکہ دوسرا نامعلوم ملزم رات کی تاریکی کا فائد ہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا، پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والے ڈکیت کی شناخت تنویر عرف تنی کمبوہ سکنہ 6.SP کے نام سے ہوئی جو قتل، ڈکیتی کے درجن سے زائد مقدمات میں مختلف اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھا،

چند روز قبل اسی سفاک قاتل نے اپنے ساتھی سمیت حویلی لکھا کے تاجرعبدالحمید کو دوران ڈکیتی فائر مارکر قتل کردیا تھا، ڈی پی او اوکاڑہ جہانزیب نذیر خان نے فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی دیپالپور سرکل انعام الحق کی سربراہی اور ایس ایچ او حویلی لکھا کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دی جو تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے نامعلوم ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لائے گی، ڈی پی او اوکاڑہ جہانزیب نذیر خا ن نے جواں مردی سے پولیس مقابلہ میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم کو شابا ش دی۔

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-777-2161 Email: admin@sahiwalnews.com.pk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے