لاہور : ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کے خلاف درخواست دائر

 لاہور : ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کے خلاف درخواست دائر

لاہور(ساہیوال نیوز- 23 جنوری 2020) ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کی آخری قسط کے حوالے سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ لاہور کی سول کورٹ نے ڈرامہ "میرے پاس تم ہو” کی آخری قسط نشر ہونے سے روکنے کی درخواست پر پیمرا سمیت دیگر فریقین کو 24 جنوری کو بحث کیلئے طلب کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق درخواست گزار لڑکی ماہم جمشید نے سول جج نائلہ ایوب کی عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ڈرامے میں خواتین کی مسلسل تضحیک کی جا رہی ہے، لہٰذا اس کی آخری قسط نشر ہونے سے روکی جائے۔

دوسری طرف پنجاب سنسر بورڈ نے ڈرامے کی آخری قسط کے لیے سینما گھروں میں نمائش کی اجازت دے دی ہے۔ ڈرامے کی آخری قسط پچیس جنوری بروز ہفتہ رات آٹھ بجے سینماگھروں میں پیش کی جائے گی۔ جس کیلئے کروڑوں روپے کی ایڈوانس بکنگ ہو چکی ہے، ٹکٹ خرید نے والوں میں کراچی کے شہری پہلے اور لاہور کے شہری دوسرے نمبر پر ہیں۔

Saad

https://sahiwalnews.com.pk

سعد رمضان ہمیں ساہیوال و گردونواح کی خبروں سے اپڈیٹ رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے