Home / خبریں / ماں کے دودھ کی افادیت و اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے بھر پور کاوشیں کی جائیں گی، ڈپٹی کمشنر مریم خاں
hujra shah muqeem news
Read latest hujra shah muqeem news

ماں کے دودھ کی افادیت و اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے بھر پور کاوشیں کی جائیں گی، ڈپٹی کمشنر مریم خاں

حجرہ شاہ مقیم (فہیم احمد غوری سے) ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا ہے کہ بچے کا صحت مند اور تندرست ہونا ایک مضبوط اور توانا قوم کی بنیاد ہے، بچے آنے والا کل ہیں. بچے اور ماں کی صحت ہم سب کے لئے اہم ترین ہے بچے کا پہلا حق ماں کا دودھ ہے. بچے کے اس حق اور ماں کے دودھ کی افادیت و اہمیت کو اجاگر کرنے اور لوگوں میں شعور و آگاہی کے لئے بھر پور کاوشیں کی جائیں گی،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ گلوبل بریسٹ فیڈنگ کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید، ڈسٹرکٹ کو آرڈنیٹر ڈاکٹر محمد عمران، مانیٹرنگ آفیسر افضل کمیانہ سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید نے بتایا کہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلع اوکاڑہ میں ہفتہ گلوبل بریسٹ فیڈنگ یکم اگست تا 7 اگست تک منایا جارہا ہے۔ جس میں بتایا جائے گا کہ بچوں کے لیے ماں کا دودھ کیوں ضروری ہے کیونکہ ماں کا دودھ ہی 5سال سے کم عمر بچوں میں ہرسال پاکستان میں ہونے والی تقریباً 823000 اموات روک سکتا ہے اور اس کی بدولت تقریباً 20 ہزار ماؤں کو بریسٹ کینسر کی وجہ سے لقمہ اجل بننے سے بچایا جاسکتا ہے.

ایک اندازے کے مطابق تقریباً 76لاکھ بچے ہرسال ماں کا دودھ پینے سے محروم رہتے ہیں اور سب سے اہم بات بچوں کے لئے ماں کا دودھ خاندان پر فارمولا ملک کے اضافی خرچ کی نسبت مفت مسیر ہوتا ہے ایک اندازے کے مطابق بچوں کے لئے سب سے سستے بازاری دودھ پر تقریباً 3لاکھ تیس ہزار 7سو روپے سالانہ اضافی خرچ کے بوجھ کا باعث بنتا ہے اسی طرح مشہور فارمولا دودھ پر سالانہ تقریباً 735000اضافی خرچ سالانہ کا باعث بنتا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں بچوں کے لئے ماں کا دودھ بنا کسی اضافی خرچ کے بچے کی بہترین نشوونما کے لیے مفت میسر ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کے ماں کے دودھ کی اس اہمیت اور افادیت کو عوام و الناس میں اجاگر کرنے کے لیے ضلع اوکاڑہ میں گلوبل بریسٹ فیڈنگ ویک یکم اگست تا 7 اگست منایا جارہا ہے جس میں محکمہ صحت کی طرف سے تعینات لیڈی ہیلتھ ورکرز حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین میں ماں کے دودھ کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کریں گی گلوبل بریسٹ فیڈنگ ویک کے دوران ڈسٹرکٹ اوکاڑہ کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں اسپیشل کاؤنٹر لگائے جاینگے جہاں محکمہ صحت کا تربیت یافتہ اسٹاف موجود ہوگا جو بچوں کو بریسٹ فیڈنگ کروانے والی ماؤں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے آگاہی دے گا اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ اور تحصیل لیول پر سیمینارز منعقد کروائے جاینگے تا کہ بچوں کے لئے صرف ماں کا دودھ لازمی قرار دینے کے لئے شعور بیدار کیا جائے۔

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-777-2161 Email: admin@sahiwalnews.com.pk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے