اسلام میں آج سے چودہ سو سال قبل عورتوں اور مردوں کے حقوق متعین کر دیے گئے، مفتی ظہیر

 اسلام میں آج سے چودہ سو سال قبل عورتوں اور مردوں کے حقوق متعین کر دیے گئے، مفتی ظہیر

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز – 7 مارچ 2020 – بلال) ممتاز عالم دین وخطیب مرکز اہلسنت نور المساجدچیچہ وطنی مفتی ظہیر احمد بابر فریدی نےخطبہ جمعة المبارک کے موقع پر اسلام میں خواتین کے حقوق اور خواتین کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ مذہب اسلام میں آج سے چودہ سو سال قبل عورتوں اور مردوں کے حقوق متعین کر دئے گئے ہیں اور عورتوں کو تحفظ فراہم کیا گیا ۔

اسلام میں عورت کو ماں ، بیٹی،بہن اور بیوی کے روپ میں منفرد اور قابل احترام حقوق حاصل ہیں یہاں تک کہ ماں کی شکل میں عورت کے قدموں میں جنت کو رکھ دیا گیا اس سے بڑھ عورت کو اور کیا اعزاز حاصل ہو سکتا۔عورت کو اسکے ہر روپ میں اسکے حقوق اور حدودوقیود کے بارے میں ہدایات جاری کی گئ ہے ۔

یہ صرف مذہب اسلام ہی تو ہے جو عورتوں کے حقوق کی حفاظت کا ضامن ہے ۔قرآن پاک اور احادیث نبویؐ میں عورتوں کے حقوق کے متعلق ہر بات کا ذکر موجود ہے اس لئے مذہب اسلام میں عورت کو جو تقدس اور حقوق حاصل ہیں وہ کسی اور مذہب میں عورت کو حاصل نہیں ہیں ۔آج مغرب کی پراگندہ ثقافت ہماری مشرقی اقدار پر حملہ آور ہونے کی ناکام کوشش کر رہی ہے ۔

قرآن پاک اور احادیث نبویؐ کے مطالعہ سے اس مغربی پروپیگنڈہ کی یلغار کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ۔مغرب کی مادر پدر آزاد پراگندہ ثقافت عورت کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔ یہ دنیا صرف ایک عارضی قیام گاہ ہے ہر مسلمان مرد اور عورت کو اپنی آخرت کی زندگی کی بہتری کے لئے کوشش کرنی چائیے۔ اور ہر مسلمان مرد اور عورت کو دعا کرنی چائیے کہ اسکا خاتمہ دین محمدیؐ اسلام پر ہو۔

——————————————————————————-

Saad

https://sahiwalnews.com.pk

سعد رمضان ہمیں ساہیوال و گردونواح کی خبروں سے اپڈیٹ رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے