اوکاڑہ کے رہائشیوں کے لیے خوشخبری، 10 کروڑ 81 لاکھ کے منصوبہ جات منظور

 اوکاڑہ کے رہائشیوں کے لیے خوشخبری، 10 کروڑ 81 لاکھ کے منصوبہ جات منظور

ساہیوال (سٹی فورٹی – 31 جنوری 2020 – عقیل اشفاق) ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے اوکاڑہ شہر کے لئے ایک بڑے ترقیاتی پروگرام کی اصولی منظوری دیدی ہے جس کے تحت شہر کے سیوریج، پینے کے صاف پانی کی دستیابی اور سٹریٹ لائٹس کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ میونسپل کارپوریشن کی استعداد کار کو بھی بہتر بنایا جائے گا –

منصوبے پر لاگت کا کل تخمینہ 10کروڑ 81لاکھ روپے لگایا گیا ہے – یہ منظوری کمشنر آفس میں ہونے والے خصوصی اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت کمشنر ساہیوال ڈویژن محمد احسن وحید نے کی جبکہ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عثمان علی، ایڈیشنل کمشنر کو آرڈینیشن ایس ڈی خالد، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حافظ انیس الرحمن، ڈائریکٹر حبیب جیلانی وینس، ایس ای ہائی وے /بلڈنگ اقبال یاور، ایس ای پبلک ہیلتھ فاروق احمد چوہدری، چیف آفیسر اوکاڑہ فدا افتخار میر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عمران خان نے بھی شرکت کی –

کمشنر محمد احسن وحید نے میونسپل کارپوریشن کی استعداد کار بڑھانے کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے متعلقہ افسران پر زورد یا کہ وہ تمام شہر کی مستقبل کی ضروریات کے مطابق منصوبہ بندی کریں –

اجلاس میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فدا افتخار میر نے منصوبے کے بار ے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عالمی بنک کے تعاون سے پنجاب کے 16شہروں میں میونسپل سروسز کی بہتری کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس کی مالیت 216ملین ڈالر ہے جس کے تحت اوکاڑہ کو ہر سال 2کروڑ روپے کے حساب سے 5سال کے دوران مختلف منصوبوں کے لئے 10کروڑ81لاکھ روپے دستیاب ہونگے جن سے 3کروڑ92 لاکھ سے سیوریج، 2 کروڑ 16 لاکھ روپے سے کوڑا اٹھانے کے نظام میں بہتری، 3 کروڑ33 لاکھ روپے سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی،41لاکھ 89 ہزار روپے سے گارڈن ٹاؤن پارک کی تزئین و آرائش اور اضافی تفریحی سہولیات کی فراہمی اور 15لاکھ روپے سے میونسپل کارپوریشن کی عمارتوں کی بہتری کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے –

انہوں نے مزید بتایا کہ شہر کے سیوریج کو نہر ایل بی ڈی سی میں گرنے کی روک تھام کے لئے بھی اقدامات اٹھانے کے ساتھ ساتھ شہر کے معروف شاہرات پر ایل ای ڈی لائٹس بھی لگائی جائیں گی –

ساہیوال و گردونواح کی ویڈیوز کے لیے ہمارا یوٹیوب چینل سٹی فورٹی سبسکرائب کریں.
university of sahiwal

Saad

https://sahiwalnews.com.pk

سعد رمضان ہمیں ساہیوال و گردونواح کی خبروں سے اپڈیٹ رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے