Home / خبریں / چیچہ وطنی : تحصیل انتظامیہ کا پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف آپریشن
chichawatni city news

چیچہ وطنی : تحصیل انتظامیہ کا پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف آپریشن

ساہیوال نیوز : تحصیل انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری کے ھمراہ ختم نبوت چوک اور پیر جی درس چوک میں قائم ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔
تحصیل انتظامیہ نے چوک ختم نبوت اور پیر جی درس چوک میں ناجائز تجاوزات کو ختم کروادیا ۔ چوک ختم نبوت میں سبزی فروشوں جبکہ پیر جی درس چوک میں برائلرز شاپ کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

آپریشن میں ریسکیو 1122 کی ٹیم ، اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی قاسم محبوب اور میونسپل کمیٹی کے عملے نے آپریشن میں حصہ لیا ۔ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نبٹنے کےلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔
جبکہ شہر کی سول سوسائٹی ، سماجی شخصیات نے اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی قاسم محبوب اور چیف آفیسر بلدیہ محمد ندیم احمد، ایس ایچ او سٹی رانا آصف سرور ، ایس ایچ او صدر میاں زمان وٹو اور ان کی پوری ٹیم کی کاوش کو سراہا اور امید ظاہر کی کی اب شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھا جائے گا..

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-777-2161 Email: admin@sahiwalnews.com.pk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے