سانحہ ساہیوال: وزیراعظم شفاف تحقیقات کا وعدہ پورا کریں، پاکستانی امریکن سوسائٹی نیویارک

 سانحہ ساہیوال: وزیراعظم شفاف تحقیقات کا وعدہ پورا کریں، پاکستانی امریکن سوسائٹی نیویارک

نیویارک: پاکستانی امریکن سوسائٹی کے زیر اہتمام سول سوسائٹی کا اجلاس نیو یارک میں منعقد ہوا جس میں‌مقررین نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ ساہیوال میں ملوث اہلکاروں اور افسران کے خلاف کاروائی کریں اور اپنا وعدہ پورا کریں ورنہ یہی سمجھا جائے گا کہ پاکستان میں تبدیلی سٹیٹس کو کی نذر ہو گئی.

مقررین کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں نئی حکومت سے بہت توقعات تھیں اور عرصہ دراز سے ایجنسیوں اور پولیس کی جانب سے ماروائے عدالت قتل وغارت کو روکنا نئی حکومت کے لیے چیلنج تھا لیکن حکومت اس میں ناکام نظر آتی ہے. یہ بہت واضح معاملہ تھا جسے پولیس نے گھمبیر بنا دیا ہے اور عمران خان پولیس رپورٹس پر اعتماد کر کے بیٹھ گئے ہیں. دنیا کے کسی بھی مہذب ملک میں ماورائے عدالت قتل کی اجازت نہیں ہے. ویڈیو دیکھیے:

Saad

https://sahiwalnews.com.pk

سعد رمضان ہمیں ساہیوال و گردونواح کی خبروں سے اپڈیٹ رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے