Home / خبریں / پاکپتن : پولیس کے رات گئے لیگی کارکنان کے گھروں پر چھاپے
arif wala news

پاکپتن : پولیس کے رات گئے لیگی کارکنان کے گھروں پر چھاپے

پاکپتن : مسلم لیگ ن کے 25 جولائی لاہور کے جلسے کے پیش نظر پولیس کے رات گئے مسلم لیگی کارکنان کے کے گھروں پر چھاپے، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن 25 جولائی کو لاہور کے چیئرنگ کراس پر یوم سیاہ کے طور پر ایک جلسہ عام کا اہتمام کر رہی ہے جس سے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف خطاب کریں گے.

جلسے کے پیش نظر سٹی پولیس اور دیگر اداروں کا کارکنان کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری، رات گئے مسلم لیگ ن ضلع پاکپتن کے صدر خان امتیاز علی خان کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا لیکن وہ پہلے ہی کارکنان کی کثیر تعداد کے ہمراہ لاہور پہنچ چکے ہیں. علاوہ ازیں عارف والا میں سابق مسلم لیگی کونسلر حاجی مقصود احمد کے گھر پر بھی پولیس کا چھاپہ لیکن وہ گرفتاری سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، چھاپوں کے دوران ابھی تک کسی بھی کارکن کے پکڑے جانے کی اطلاع نہ ہے ،

موجودہ حکومت نے مخالفت کی شکل میں سیاسی انتقام اور بدلے لینا شروع کر رکھے ہیں ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ ہم پہلے کبھی گھبرائے ہیں نہ ہی اب گھبرائیں گے. ہم ہر ظلم کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے ، ضلعی صدر خان امتیاز خان کی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو.

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-777-2161 Email: admin@sahiwalnews.com.pk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے