ساہیوال : مبینہ جعلی پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

 ساہیوال : مبینہ جعلی پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

ساہیوال (ساہیوال نیوز – 29 فروری 2020 – ظفر اقبال انصاری) ساہیوال میں پولیس کے ہاتھوں شہری کی ہلاکت کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔ مقتول کئی روز سے پولیس حراست میں تھا۔ اسے تھانہ فرید ٹاون کی عقبی سڑک پر بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جسے آگے سے ایک پولیس اہلکار روک لیتا ہے۔

لیکن اس کے رکنے اور ہاتھ اوپر کرنے کے باوجود اس پر فائرنگ کر دی جاتی ہے۔ مقتول کے ورثا نے پولیس پر ماورائے عدالت قتل کا الزام لگایا ہے۔ جبکہ پولیس کے مطابق اس نے خود کشی کی ہے۔

فالواپ:

آر پی او ہمایوں بشیر تارڑ اور ڈی پی او ساہیوال علی ضیاء تھانہ فرید ٹاؤن میں پہنچ گئے، ایس ایچ او اور 2 محرران سمیت 6 پولیس اہلکار معطل ، ڈی پی او

دو ڈی ایس پیز پر مشتمل انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہے، واقعہ کی شفاف انکوائری کی جائے گی ، ڈی پی او

واقعہ بظاہر خود کشی کا معاملہ لگتا ہے ، انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہے تحقیقات کے بعد میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا ، ڈی پی او ساہیوال

قتل کے مقدمے میں زیر حراست تفتیش کیلئے لائےجانے والے ملزم افضل کو پولیس نے تشدد کر کے قتل کیا ہے ، ورثاء کا الزام

Saad

https://sahiwalnews.com.pk

سعد رمضان ہمیں ساہیوال و گردونواح کی خبروں سے اپڈیٹ رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے