Home / خبریں / ساہیوال : سبزی و فروٹ منڈی میں دکانداروں نے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا
sabzi and fruit mandi sahiwal

ساہیوال : سبزی و فروٹ منڈی میں دکانداروں نے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا

ساہیوال(بیورورپورٹ) ساہیوال کی سبزی و فروٹ منڈی میں دوکانداروں نے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا، پرائس کنٹرول کمیٹی خاموش تماشائی، شہریوں کا ڈی سی ساہیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال کی سبز ی و فروٹ منڈی میں آڑھتی صبح سویرے نیلامی کر وا کر ہزاروں روپے کمیشن جیب میں ڈال کر گھر کی راہ لیتے ہیں اس کے بعد شہریوں کے لٹنے کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔
پھڑیوں والے 40سے50 فیصد منافع لے کر پرچون فروشوں کو بیچ دیتے ہیں اور پر چون فروش اسے 60 فیصد تک منافع پر بیچ دیتے ہیں۔ بالآخر عام شہری کا کچومر نکل جاتا ہے۔
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ خفیہ مانیٹرنگ کے ذریعے اصل نیلامی ریٹ کا پتہ لگوائیں اور اس کے مطابق نر خ مقرر کروا کر اس کی پابندی کر وائیں۔

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-777-2161 Email: admin@sahiwalnews.com.pk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے