Home / خبریں / چیچہ وطنی : تھانہ صدر کی خستہ حال عمارت کی بحالی کا کام شروع
chichawatni sadar police station

چیچہ وطنی : تھانہ صدر کی خستہ حال عمارت کی بحالی کا کام شروع

چیچہ وطنی تھانہ صدر کی عمارت جو کہ 99 سال قبل بنی تھی اور عرصہ دراز سے خستہ حال تھی، اس کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے،
تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں کی وجہ سےتھانہ صدر کی عمارت مزید خستہ حال ہوگئی جس پر ڈی پی او ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے تھانہ صدر کی خستہ حال عمارت کو مرمت کروانے کیلئے پانچ لاکھ 50 ہزار روپے کے فنڈز جاری کردیے۔

ایس ایچ او تھانہ صدر زمان رشید وٹواپنی نگرانی میں تھانہ صدر کی عمارت کی مرمت کروا رہے ہیں، بہت جلد تھانہ صدر کا کام مکمل ہو جائے گا اور تھانہ صدر کی عمارت خوبصورت نظر آئے گی، اس پر پولیس ملازمین نے ڈی پی او ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء اور ایس ایچ او صدر زمان رشید وٹو کے کام کو سراہا ہے.

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-777-2161 Email: admin@sahiwalnews.com.pk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے