ساہیوال : سیکنڈری سکول امتحانات کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، چیئرمین بورڈ

 ساہیوال : سیکنڈری سکول امتحانات کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، چیئرمین بورڈ

ساہیوال نیوز : اعلی وثانوی تعلیمی بورڈ ساہیوال نے یکم مارچ سے شروع ہونیوالے سیکنڈری سکول امتحانات (دہم) سالانہ 2019 کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔
اس حوالے سے چیئرمین بورڈڈاکٹر ذوالفقارعلی ثاقب، کنٹرولرامتحانات ڈاکٹرحافظ فداحسین نے اپنے دفترمیں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ سیکنڈری امتحان کے پہلے مرحلے میں جماعت دہم کے 65ہزار 884 طالب علم حصہ لیں گے.
ان طالب علموں کیلئے ساہیوال ،اوکاڑہ اورپاکپتن کے اضلاع میں کل199 امتحانی مرکزقائم کئے گئے ہیں جن میں 69 ہارڈسنٹرشامل ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ سی ای اوز ایجوکیشن کے زیراہتمام کنٹرول روم بھی قائم کردیئے گئے ہیں جبکہ مرکزی کنٹرول روم چیئرمین بورڈ کے دفترمیں قائم کیاگیاہے جہاں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عملہ موجود رہے گا۔
امتحانات کے شفاف انعقاد کیلئے امتحانی عملے کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تربیت فراہم کرکے ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ بوٹی مافیاکوختم کرنے ، اندرونی وبیرونی ماحول کو پرامن وپرسکون بنانے کیلئے امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ144 کانفاذ ہوچکاہے۔
انہوں نے مزید بتایاکہ امتحانات کے شفاف انعقادکیلئے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ، ڈی پی اوز، سی ای اوز اورڈی ای اوزامتحانی مراکز کی اچانک انسپکشن کریں گے جبکہ ان کے علاوہ کنٹرولر امتحانات کی اجازت کے بغیر کوئی بھی آفیسر امتحانی سنٹرمیں داخل نہیں ہوسکے گا۔امتحانات کے پرامن انعقاد کیلئے پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

Arshad Farooq

https://sahiwalnews.com.pk

ارشد فاروق بٹ ایک نجی کالج میں لیکچرار ہیں اور ہمیں تعلیم سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے