Home / خبریں / ساہیوال : بھری عدالت میں جھوٹی گواہی پر گرفتار لینڈ ریکارڈ افسر ڈرامائی انداز میں رہا
land record sahiwal

ساہیوال : بھری عدالت میں جھوٹی گواہی پر گرفتار لینڈ ریکارڈ افسر ڈرامائی انداز میں رہا

ساہیوال نیوز (بیورورپورٹ) سول کورٹ ساہیوال نے انصاف کی نئی تاریخ رقم کردی، بھری عدالت سے جھوٹی گواہی کے ملزم لینڈریکارڈافسر زبیرخان غوری کو ہتھکڑیاں لگوائی گئیں، تھانہ سول لائن کومقدمہ درج کرنے کیلئے استغاثہ بھیجوایاگیا، راتوں رات حوالات میں بندبااثرملزم کے کیس میں ڈرامائی تبدیلی، مقدمہ درج کرنے کاحکم واپس، مبینہ ملزم حوالات سے نکل کر سیٹ پر جابیٹھا۔

تفصیلات کے مطابق سینئرسول جج صائمہ ریاست کی عدالت میں راناناصرخاں بنام الفت بی بی کیس اجراڈگری زیرسماعت تھاجس میں عدالت نے متعددباراے ڈی ایل آرکوطلب کیا۔

مبشروٹو نے لینڈریکارڈافسرزبیرغوری کو اپنی جگہ عدالت بھیج دیا۔راز افشاء ہونے پر مبشروٹوبن کرغلط بیانی کرنے والے زبیرغوری کوعدالت نے دھوکہ دہی اورجھوٹی شہادت کے جرم میں ہتھکڑیاں لگواکرتھانہ سول لائنز کی حوالات میں بندکروادیا۔

عدالت کی جانب سے اندراج مقدمہ کیلئے استغاثہ بھی بھجوادیاگیا۔راتوں رات بااثرملزم کے کیس میں ڈرامائی تبدیلی واقع ہوگئی۔ایف آئی آردرج کرنے کی بجائے حوالات میں بند ملزم کوعزت واحترام کے ساتھ باہرنکال کر چند نامعلوم افرادکے سپردکردیاگیا۔

عوامی سماجی حلقوں نے انصاف کے دوہرے معیار پر وزیراعظم عمران خان اورچیف جسٹس آف پاکستان سے دونہیں ایک پاکستان کا مطالبہ کیا ہے۔

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-777-2161 Email: admin@sahiwalnews.com.pk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے