Home / خبریں / ساہیوال : لیڈی پولیس کانسٹیبل کا انشورنس ایجنٹ سے معاشقہ، برہنہ ویڈیوز گردش میں
sahiwal ghalla mandi police station

ساہیوال : لیڈی پولیس کانسٹیبل کا انشورنس ایجنٹ سے معاشقہ، برہنہ ویڈیوز گردش میں

ساہیوال نیوز (پیر سید طمطراق شاہی سے) غیر اخلاقی ویڈیوز کی وبا ساہیوال بھی آ پہنچی، لیڈی پولیس کانسٹیبلان کی نوجوان کے ساتھ برہنہ فلمیں گردش میں.
تفصیلات کے مطابق انشورنس کمپنی کے ایک نوجوان ایجنٹ کا لیڈی کانسٹیبل ت کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا. انشورنس ایجنٹ نے لیڈی کانسٹیبل کو ڈیٹ پر اپنے دوست کی خالی رہائشگاہ پر بلایا جو باوردی وہاں آ پہنچی. مشکوک حرکات و سکنات اور شک گزرنے پر ہمسائے نے 15 پر کال کر دی.

پولیس کے پہنچنے پر دونوں قابل اعتراض حالت میں پائے گئے جن کی کھلی کھڑکی سے برہنہ حالت میں ویڈیو بنا لی گئی. پولیس پارٹی نے دونوں کو لباس پہنا کر ڈالے میں سوار کر لیا. راستے میں گاڑی آہستہ ہونے پر لیڈی کانسٹیبل ت چھلانگ لگا کر فرار ہو گئی. جبکہ انشورنس ایجنٹ کو تھانے لا کر ورثاء سے رقم کا مطالبہ کیا گیا.
ذرائع کے مطابق پولیس نے انشورنس ایجنٹ کے موبائل سے مزید برہنہ ویڈیوز اور قابل اعتراض تصاویر برآمد کر لی ہیں. اور بعض پولیس اہلکاروں نے انہیں اپنے موبائل میں شیئر کر لیا ہے.
ذرائع کے مطابق لیڈی پولیس اہلکار کی گرفتاری کے موقع پر بعض پولیس اہلکاروں نے اسے مستقبل میں جسمانی روابط رکھنے پر رہائی کی پیشکش بھی کی جو اس نے مسترد کر دی.
لیڈی پولیس اہلکار اپنے دوست کو بچانے کے لیے سرگرم، تاحال واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا اور وقوعہ کو تسلیم نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے.

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-777-2161 Email: admin@sahiwalnews.com.pk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے