ٹڈی دل کا ساہیوال میں فصلوں پر حملہ، سینکڑوں ایکڑ کھڑی فصلیں تباہ

 ٹڈی دل کا ساہیوال میں فصلوں پر حملہ، سینکڑوں ایکڑ کھڑی فصلیں تباہ

ساہیوال(ساہیوال نیوز – 20 جنوری 2020 ۔ ملک دلاور سلطان) ٹڈی دل کا ساہیوال میں فصلات پر حملہ، سینکڑوں ایکڑکھڑی فصلیں تباہ کردیں۔ ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کامتاثرہ جگہوں کا معائنہ، محکمہ زراعت کوہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق خطرناک کیڑے ٹڈی دل نے جنوبی پنجاب کے بعد اب ساہیوال کا رخ کرلیا ہے۔بتایاگیا ہے کہ ٹڈی دل نے ہزاروں کی تعدادمیں لشکرکی شکل میں ساہیوال کے مختلف دیہات میں کھڑی فصلات پرحملہ کرکے تباہ و برباد کردیا ہے۔ حملہ سے زمینداروں کو شدیدمالی نقصان برداشت کرناپڑرہاہے۔

ٹڈی دل کی ساہیوال میں حملہ کی اطلاع پر کمشنراحسن وحیداورڈپٹی کمشنرذیشان جاوید نے محکمہ زراعت کے ذمہ داران کے ساتھ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اورٹڈی دل سے بچاؤ بارے تمام تروسائل کو بروئے کارلانے کی ہدایات جاری کیں۔

Saad

https://sahiwalnews.com.pk

سعد رمضان ہمیں ساہیوال و گردونواح کی خبروں سے اپڈیٹ رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے