سانحہ ساہیوال: ذیشان کے بھائی اور والدہ کو صدر مملکت اور چیئرمین سینیٹ نے اسلام آباد طلب کرلیا

 سانحہ ساہیوال: ذیشان کے بھائی اور والدہ کو صدر مملکت اور چیئرمین سینیٹ نے اسلام آباد طلب کرلیا

ساہیوال نیوز: سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے ذیشان کے بھائی احتشام اور ان کی والدہ کو صدر مملکت اور چیئرمین سینیٹ نے ملاقات کیلئے اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔
ذیشان کے بھائی احتشام نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان سے ڈی ایس پی ڈولفن کاشف نے رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے رابطہ کرکے کہا ہے کہ صدر مملکت اور چیئرمین سینیٹ آپ اور آپ کی والدہ سے ملنا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں آپ کو اسلام آباد جانا پڑے گا۔ جمعہ کی صبح آپ کو پولیس کی گاڑی میں اسلام آباد لے جایا جائے گا۔
احتشام نے پولیس کی جانب سے رابطہ کیے جانے پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ اسلام آباد جانے کیلئے تیار ہیں لیکن اگر انہیں کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہوگی۔

Saad

https://sahiwalnews.com.pk

سعد رمضان ہمیں ساہیوال و گردونواح کی خبروں سے اپڈیٹ رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے