Home / خبریں / ساہیوال نیوز : محکمہ لائیو سٹاک نے اپنی ششماہی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی
chichawatni news in urdu

ساہیوال نیوز : محکمہ لائیو سٹاک نے اپنی ششماہی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

تفصیلات کے مطابق مخکمہ لائیو سٹاک کی آفیسر ڈاکٹر ثمرین کوثر نے نمائندہ خصوصی صائمہ ناز کومحکمانہ کارگردگی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 2018 کی مردم شماری کے مطابق ضلع ساہیوال میں اس وقت جانوروں کی کل تعداد 16لاکھ 74ہزار 4سوسترہ ہے۔
جن میں 5لاکھ 73ہزارتین سو چوالیس بھینسیں، 3 لاکھ 87 ہزار چار سو پندرہ گائے ، 55 ہزار ایک سو بتیس بھیڑیں ، 4 لاکھ 75 ہزار ستاسی بکریاں ، 2لاکھ 28ہزار آٹھ سو چھیانوے رول پولٹری ،دو سو پینتالیس اونٹ ، 21ہزار سات سو اٹھانوے گدھے شامل ہیں ۔
ان جانوروں کو صحت اور دوسری سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلع میں 13ویٹنری ہسپتال اور تین سہولت سنٹر ز ہیں جہاں 67 ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں ۔

اس کے علاوہ 5 موبائل گاڑیاں ہیں جن میں سے 3 ساہیوال اور 2 چیچہ وطنی کو locate کر رہی ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ سکول فوکس پروگرام کے تحت ضلع کے 131ہائی سکولز میں ٹریننگ دی گئی جن میں 9 ہزار سات سو اکیاسی طلباءنے شرکت کی اور 6 سو اناسی فارمر ڈے مختلف دیہاتوں میں منعقد کیے گئے۔
جن میں 6 ہزار پانچ سو چونسٹھ کسانوں نے شرکت کی جبکہ ضلع بھر میں 700 پولٹری یونٹ بھی تقسیم کیے گئے ۔
ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے فیڈ ایکٹ کے تحت 4 ایف آئی آرز 5 کو نوٹسز،پولٹری ایکٹ کے تحت ایک ایف آئی آر اور 170 کو نوٹسز ، بریڈنگ ایکٹ کے تحت 3 ایف آئی آرز اور 24 کو نوٹسز بھی بجھوائے گئے ۔

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-777-2161 Email: admin@sahiwalnews.com.pk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے