Home / خبریں / ڈی پی او آفس ساہیوال میگا کرپشن سکینڈل، ملوث افسران میں کھلبلی
sahiwal nws

ڈی پی او آفس ساہیوال میگا کرپشن سکینڈل، ملوث افسران میں کھلبلی

ساہیوال نیوز (بیورورپورٹ) ڈی پی اوآفس ساہیوال میگاکرپشن سکینڈل، ملوث ڈی پی اوزکی گرفتاری کیلئے پراسیس شروع، ٹرانسپورٹ آفیسرسمیت 4ملازم نیب حراست میں، ملوث افسران میں کھلبلی مچ گئی،گرفتاریوں سے بچنے کیلئے رابطے تیز کردیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرآفس ساہیوال میں 27 کروڑروپے کی مالی خردبردمیں نیب لاہورنے تحقیقات تیزکردی ہیں۔ نیب نے ابتک ساہیوال پولیس کے سابق دواکاؤنٹنٹ محمد شفیق اوراحمد سعید، سابق ٹرانسپورٹ آفیسرشاہدریاض، سابق انچارج ایم ٹی اوبرانچ اے ایس آئی توحیدخان کوگرفتارکرکے عدالت سے جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیاہے۔

ذرائع کے مطابق 2012سے 2018 تک تعینات رہنے والے ڈی پی اوزمیں سے ملوث افسران کی گرفتاری کیلئے مجازاتھارٹی سے اجازت طلب کی جارہی ہے۔

اس عرصہ کے دوران تعینات رہنے والے ڈی پی اوز میں اس خبرسے کھلبلی مچ گئی ہے اورانہوں نے گرفتاری سے بچنے کیلئے اپنے رابطے تیز کردیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی کرپشن مکاؤ مہم دوسرے اوراہم مرحلے میں داخل ہوچکی ہے جس میں ملک بھرسے سینکڑوں کی تعدادمیں گرفتاریاں متوقع ہیں۔

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-777-2161 Email: admin@sahiwalnews.com.pk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے