Home / خبریں / ساہیوال پولیس کی کل 50گاڑیوں میں ٹریکر سسٹم نصب کر دیا گیا
sahiwal police stations

ساہیوال پولیس کی کل 50گاڑیوں میں ٹریکر سسٹم نصب کر دیا گیا

ساہیوال پولیس کی کل 50گاڑیوں میں ٹریکر سسٹم نصب کر دیا گیا۔ ان گاڑیوں میں 43 تھانہ جات کی گاڑیاں شامل ہیں، 4ایلیٹ فورس، 2پریژن وین اور ایک ریسیکیو 15کی گاڑی شامل ہے۔

ساہیوال پولیس کی 50گاڑیوں میں ٹریکر سسٹم کی تنصیب کر دی گئی جس کی DPO آفس میں قائم کیے گئے آئی ٹی آپریشنز روم میں براہ راست مانیٹرنگ کی جا ئے گی۔

ان گاڑیوں کو 24گھنٹے براہ راست مانیٹر کیا جا ئے گا اور روز مرہ کی بنیاد پر ڈائری DPO ساہیوال کو پیش کی جا ئے گی۔

گاڑیوں میں ٹریکر سسٹم کی تنصیب کے بعد DPOکیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے آئی ٹی آپریشنز روم میں ان گاڑیوں کی مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ انچارج آئی ٹی آپریشنز روم ASIمحمد داؤد کی جانب سے انہیں بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے اظہار خیال کر تے ہو ئے کہا کہ ٹریکر سسٹم کی تنصیب سے جہاں سسٹم میں شفافیت ممکن ہو گی وہاں گاڑیوں میں استعمال ہو نے والے ڈیزل، پٹرول کا احتساب بھی ممکن ہو گا۔

ٹریکر سسٹم کی تنصیب سے گاڑیوں کی پراپر گشت کو مانیٹر کیا جا سکے گا اور گشت نہ کر نے والی گاڑیوں کے افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-777-2161 Email: admin@sahiwalnews.com.pk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے