ساہیوال : کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت صفائی کا عمل جاری

 ساہیوال : کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت صفائی کا عمل جاری

ساہیوال : وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے مطابق ساہیوال شہر میں صفائی کا مربوط عمل جاری ہے اور بلدیہ کی ٹیموں نے جہا ز گراؤنڈ آبادی میں صفائی کی خصوصی مہم شروع کر دی ہے۔

اس مہم کے نگرانی اے ڈی سی فنانس محمد فاروق صادق کر رہے ہیں –

تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری وٹکٹ ہولڈرپی پی 189ملک فیصل جلال ڈھکو اور بلدیہ کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے –

انہوں نے صفائی میں مصروف عملے کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ تمام آبادی اور گلیوں کی بھر پور اور مکمل صفائی کو یقینی بنایا جائے تا کہ مکینوں کو صحت مند ماحول فراہم کیا جاسکے –

تحریک انصاف کے رہنماشکیل خان نیازی نے جہاز گراونڈ آبادی میں خصوصی مہم کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اسے ریگولر بنیادوں پر کیا جانا چاہیے –

اے ڈی سی فنانس محمد فاروق صادق نے بتایا کہ کمشنر محمد احسن وحید کی خصوصی ہدایت پر بلدیہ کے سینٹری سٹاف کی خصوصی ٹیمیں تشکیل د ی گئی ہیں جو روزانہ کسی ایک آبادی میں مکمل صفائی کی ذمہ دار ہیں اور یہ سلسلہ 31 مارچ تک جاری رہے گا –

Kashif Chishti

http://todaysciences.com/

کاشف چشتی ہمیں صحت سے متعلق مفید کالمز اورمعلومات فراہم کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے