یونیورسٹی آف ساہیوال میں شعبہ فزکس کے زیراہتمام ویکیوم ٹیکنالوجی سیمینار

 یونیورسٹی آف ساہیوال میں شعبہ فزکس کے زیراہتمام ویکیوم ٹیکنالوجی سیمینار

ساہیوال (سٹی فورٹی – 31 جنوری 2020 – عقیل اشفاق) طلبا و طالبات کی تحقیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں تحقیق کے لئے مناسب ماحول فراہم کرنا یونیورسٹیوں کی بنیادی ذمہ داری ہے جس سے نئی نسل سائنسی شعبوں میں بھی ملک کے لئے نمایاں کامیابیاں حاصل کر سکتی ہے اورتحقیقی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتی ہے –

یہ بات یونیورسٹی آف ساہیوال کے شعبہ فزکس کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر حافظ طارق مسعود نے ویکیوم ٹیکنالوجی سے متعلق ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں طلبا و طالبات کو ویکیوم سائنس اور ٹیکنالوجی اور صنعتوں میں اس کے استعمال کے بارے میں بتایا گیا –

اس خصوصی ورکشاپ کا اہتمام وائس چانسلر ڈاکٹر محمد ناصر افضل کی خصوصی ہدایت پر شعبہ او آر آئی سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر وارث علی نے کیا تھا جس میں شعبہ فزکس کے 300سے زائد طلبا وطالبات اور فکیلٹی ممبران نے شرکت کی –

انٹرنیشنل ویکیوم لیمیٹڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید احمد بھٹی نے طلبا و طالبات کو ویکیوم ٹیکنالوجی اور اس کی اہمیت و افادیت کے بارے میں تفصیلی لیکچر دیا –

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ آ ف فزکس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر حافظ طارق مسعود نے طلبا و طالبات پر زور دیا کہ وہ روایتی تعلیم سے ہٹ کر تحقیق پر خصوصی توجہ دیں اورنئی ایجادات کریں تا کہ دنیا کی جاب مارکیٹ میں انہیں پذیرائی مل سکے اور ان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہو –

انہوں نے یقین دلایا کہ شعبہ فزکس طلبا و طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا اور ایسا تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے گا جس سے سٹوڈنٹس میں تحقیق کا شوق پیدا ہو اور وہ عملی زندگی میں ملک کے لئے کامیابیاں حاصل کر سکیں۔ ورکشاپ کے اختتام پر ڈاکٹر حافظ طارق مسعود نے نئے فکیلٹی ممبران سے طلباو طالبات کا تعارف بھی کرایا –

ساہیوال و گردونواح کی ویڈیوز کے لیے ہمارا یوٹیوب چینل سٹی فورٹی سبسکرائب کریں.
university of sahiwal

Saad

https://sahiwalnews.com.pk

سعد رمضان ہمیں ساہیوال و گردونواح کی خبروں سے اپڈیٹ رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے