Home / اردو ادب / بیٹی جب شادی کے بعد سسرال جاتی ہے تب پرائی نہیں لگتی ، مگر !
urdu shayari

بیٹی جب شادی کے بعد سسرال جاتی ہے تب پرائی نہیں لگتی ، مگر !

بیٹی جب شادی کے بعد سسرال جاتی ہے
تب پرائی نہیں لگتی.
مگر ……
جب وہ میکے آکر ہاتھ منہ دھونے کے بعد سامنے ٹنگے ٹاول کی بجائے اپنے بیگ سے مختصر رومال سے منہ پونچھتی ہے،
تب وہ پرائی لگتی ہے
جب وہ باورچی خانے کے دروازے پر نامعلوم سی کھڑی ہو جاتی ہے،
تب وہ پرائی لگتی ہے
جب وہ پانی کے گلاس کے لئے ادھر ادھر آنکھیں گھماتی ہے،
تب وہ پرائی لگتی ہے
جب وہ پوچھتی ہے واشنگ مشین چلاوں کیا
تب وہ پرائی لگتی ہے
جب میز پر کھانا لگنے کے بعد بھی برتن کھول کر نہیں دیکھتی تو
تب وہ پرائی لگتی ہے
جب پیسے گنتے وقت اپنی نظریں چراتی ہے
تب وہ پرائی لگتی ہے
جب بات بات پر غیر ضروری قہقہے لگا کر خوش ہونے کا ڈرامہ کرتی ہے
تب وہ پرائی لگتی ہے
اور لوٹتے وقت ‘اب کب آئے گی’ کے جواب میں ‘دیکھو کب آنا ہوتا ہے’ یہ جواب دیتی ہے،
تب ہمیشہ کے لئے پرائی ہو گئی، ایسے لگتی ہے
لیکن گاڑی میں بیٹھنے کے بعد
جب وہ چپکے سے
اپنی آنکھیں چھپا کے خشک کرنے کی کوشش کرتی
تو وہ پراياپن ایک جھٹکے میں بہہ جاتا ہے،
تب وہ پرائی سی لگتی ہے

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-777-2161 Email: admin@sahiwalnews.com.pk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے